لاہور کی 34سمیت پنجاب بھر کی 362 ہائی ویز چوکیوں پر کیمروں کی تنصیب ہوگی،ڈی آئی جی پی ایچ پی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہائی ویز پر خطرناک حادثات کو روکنے،اوورلوڈنگ اور اوور سپیڈنگ پر قابو پانے کے لئے کیمروں سے ای چالان ہونگے ۔ڈی آئی جی پی ایچ پی کے مطابق لاہور کی 34سمیت پنجاب بھر کی 362 ہائی ویز پر موجودچوکیوں پر کیمروں کی تنصیب ہوگی ۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق کیمروں کو سیف سٹیز کے ساتھ منسلک کرکے مانیٹرنگ کی جائے گی اوور سپیڈنگ پر کیمروں کی مدد سے بروقت ای چالان کرکے سپیڈ لمٹ کو کنٹرول کرکے خطرناک حادثات پرقابوپایا جائیگا۔آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے ذریعے اورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے چالان کئے جائیں گے۔سیف سٹیز اور پی ایچ پی میں کوآرڈنیشن کیلئے46 اہلکاروں کومتعلقہ سیف سٹیز کے دفاتر میں تعینات کردیا گیا۔پنجاب بھر میں ہائی ویز پر کیمروں کی تنصیب کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔ اگلے مالی سال میں کیمروں کی تنصیب مکمل کرکے ای چالاننگ شروع کردی جائے گی۔