معاہدے کی یک طرفہ معطلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ، وقت آنے پر ہر فورم پر بھارت کوجواب دیا جائیگا،وفاقی وزیر
حجرہ شاہ مقیم ( آئی این پی )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین احمد وٹو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ آج 12 مئی کو بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت متنازع امور پر بات ہوگی،پاکستان نے حالیہ انڈین جارحیت کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ موثرجواب دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑی اظہارِ تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے انڈیا کی جانب سے نیلم جہلم منصوبے پر مبینہ حملے کو جنگی اخلاقی پستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس حملے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کا جواب ہر فورم پر بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔ معین وٹو نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 56کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وقت آنے پر ہر فورم پر بھارت کو ٹھیک ٹھاک جواب دیا جائے گا، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔