ای چالان کیمرے وارڈنز پربھی نظر رکھیں گے

ٹولیوں کی صورت میں کھڑے وارڈنز کو پوائنٹ آؤٹ کیا جائیگا،ایک جگہ جمع وارڈنز سے متعلق سی ٹی او کو آگاہ کیا جائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)کیمرے ای چالان کے ساتھ ٹریفک وارڈنز پر بھی نظر رکھیں گے،ٹولیوں کی صورت میں کھڑے وارڈنز کو پوائنٹ آؤٹ کیا جائیگا،ڈیوٹی سے ہٹ کر ایک جگہ جمع وارڈنز سے متعلق سی ٹی او لاہور اطہر وحید کو آگاہ کیا جائیگا،وارڈنز کی دوران ڈیوٹی ٹریفک روانی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ شروع ہوگئی ،تمام انسپکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے وائرلیس سیٹس فراہم کیے گئے،مانیٹرنگ کیلئے ٹریفک پولیس افسران کی گاڑیوں پر کیمروں کی تنصیب شروع ہوگئی ۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز ٹریفک کی گاڑیوں کے کیمرے سیف سٹیز سے منسلک ہونگے،کیمروں کی رسائی سی ٹی او لاہور کے پاس ایل ٹی ہینڈ سیٹ کے ساتھ بھی ہوگی،سی ٹی او لاہور اطہر وحید وارڈنز کی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ اور ہدایات جاری کرسکیں گے۔