قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:حنیف عباسی

 دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی
اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ضلع کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے، جبکہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں آپریشن "العزم" کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا  دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی اور پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔