ممبئی (آئی این پی )بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کی پرواز ایک بار پھر اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب جہاز میں سوار مسافر پراسرار طور پر ایک ساتھ بیمار ہونا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے ممبئی آنے والی ائیر انڈیا کی پرواز میں 2کریو ممبر سمیت 7افراد ایک ہی جیسی بیماری میں مبتلا ہوگئے اور اس صورتحال نے فضائی ماہرین کو بھی پریشان کردیا۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی عملے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پرواز میں سوار 7افراد نے دوران سفر پیٹ میں درد، چکر اور متلی کی شکایت کی تاہم اس کے باوجود فلائٹ بحفاظت اپنی منزل پر لینڈ کرنے میں کامیاب رہی۔