ممبئی (آئی این پی )بھارت نے ائیر انڈیا کے حادثے میں جاں بحق افراد کی باقیات کی غلط شناخت کی اور برطانیہ میں لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیج دیں۔احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کی باقیات کی غلط شناخت کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی برطانیہ میں ان کے لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیجی گئیں۔