کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور (زیڈ این این) ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت وکیل کی غیر حاضری کے باعث مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر 2025 تک ملتوی کر دی۔جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ضیاء الدین شیخ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ تاہم درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک کارروائی ملتوی کر دی۔