کامران لاشاری تعیناتی کیس ، وکلا کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت تک ملتوی

لاہور( )ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکلا کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی۔درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔