ہائیکورٹ :ڈی جی والڈ سٹی کی تعیناتی کیخلاف کل سماعت

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کل منگل کو ہو گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سماعت کریں گی۔