پنجاب حکومت نے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کا استعفی منظور کرلیا

  لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور، کامران لاشاری کا استعفی باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انہیں فوری طور پر دفتر چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کے مطابق کامران لاشاری کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے اور وہ اب مزید سرکاری امور سرانجام نہیں دیں گے