ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہران ممدانی سے آج ملاقات طے ہونے کی تصدیق کردی

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہیکہ ان  کی میئر نیویارک سے ملاقات 21 نومبر کو ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں بتایا کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ میٹنگ آج ( جمعہ) 21 نومبر کو اوول آفس میں ہوگی