خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا کارروئی:7اسرائیلی فوجی جہنم واصل

فوجیوں کی گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی ،غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی
غزہ (آئی این پی ) جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ میں لڑائی کے دوران 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔