ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا‘فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں:آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آن لائن)سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 30خوارج کو جہنم واصل کردیا ہے جبکہ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں30خوارج جہنم واصل کئے گئے۔علاقے میں پائے جانے والے خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔