محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کی تقرری نگراں وزیراعظم نے کی جو کہ آئینی و قانونی طور پر اختیارات سے تجاوز تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ مختصر فیصلہ جلد جاری کر دیا جائے گا۔