وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا‘ وزیراعظم صدارت کریں گے

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس  آج  طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  آج 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔