اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس اب کل بلایا گیا ہے، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل نئی ترامیم کی توثیق متوقع ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اہم آئینی فیصلوں اور دیگر اہم امور پر غور کریں گے۔