لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج: بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج: بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانتیں منسوخ کیے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں، جن میں جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات شامل ہیں۔درخواست گزار نے اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے آئین اور قانون سے متصادم ہیں اور انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منسوخی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کی جائے۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مختلف سرکاری و عسکری عمارات پر حملوں کے سلسلے میں ملک بھر میں سینکڑوں مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں بانی پی ٹی آئی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔