کوکنگ آئل ،گھی پھر مہنگا

 درجہ دوم 12 کلوگھی کا ڈبہ 67 روپے اضافے سے 5837 روپے کاہوگیا ، پرچون میں 510 روپے کلو تک فروخت 
لاہور(خصوصی رپورٹ)مختلف گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ گھی و کوکنگ آئل کے دام بڑھا دئیے ،جس سے درجہ دوم 12 کلوگھی کا ڈبہ 67 روپے اضافے سے 5837 روپے کاہوگیا جبکہ ایک کلو درجہ دوم گھی کی قیمت500 روپے ہو گئی۔12 لٹر آئل کا پیک 50 روپے اضافے سے5960 روپے کا ہوگیا اور ایک لٹر آئل کی ہول سیل قیمت 497 روپے ہو گئی جبکہ پرچون سطح پر 505 سے 510 روپے لٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔