ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے دوسری بار سینیٹر کا حلف اٹھا لیا ‘ اسلامی اقدار کے تحفظ کا عہد ۔

لاہور (  خصوصی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنماء￿  ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سینیٹ کے 352ویں اجلاس میں بطور رکن سینیٹ دوسری بار حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی یہ تقریب سینیٹ ہال میں منعقد ہوئی‘ انہوں نے اپنے حلف میں آئینِ پاکستان سے وفاداری، قومی خودمختاری کے تحفظ، اور اسلامی اقدار کی پاسداری کا عہد کیا۔حلف اٹھانے کے بعد ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ان کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ، کارکنوں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی دعاؤں اور مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی پہلی مدت کی طرح دوسری مدت میں بھی قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی، بین المسالک ہم آہنگی، اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔