ٹرمپ نے دوسری بار سپر پاورکے صدر کا حلف اٹھا لیا

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے47ویں صدر بن گئے ‘ دوسری بار صدارت کا حلف اٹھا یا‘حلف برداری  کی تقریب کیپٹل ہل میں ہو ئی
حلف برداری کی تقریب میں جوبائیڈن‘اہلیہ‘کملا ہیرس‘سابق صدرجارج بش‘اوباما‘بل کلنٹن اور محسن نقوی نے بھی شرکت کی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے47ویں صدر بن گئے اور دوسری بار صدارت کا حلف اٹھا  لیا‘ نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف اٹھالیا‘ونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیپٹل ہل میں ہو ئی‘ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریبات کا آغاز سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب سے ہوا‘ تقریب حلف برداری میں دیگر اہم مہمانوں سمیت سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے‘ کملا ہیرس ‘ سابق صدر جارج بش، باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے‘پاکستان کی جانب سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی