ایلون مسک کا سٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند

نیویارک(آئی این پی)ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس سٹار لنک کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوگئی جس کے باعث کئی صارفین انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق سٹار لنک کی عالمی سطح پر بندش کے باعث امریکا، کینیڈا اور یورپ کے کئی ممالک میں رہنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مجموعی طور پر 61ہزار سے زائد صارفین نے سروس بند ہونے کی اطلاع دی۔سٹار لنک انجینئرنگ کے نائب صدر مائیکل نکولز نے ایکس پر بتایا کہ سروس ڈھائی گھنٹے بعد بحال کی گئی۔اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سروس بند ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔