مصطفی عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کا صحافی پرحملے کے مقدمے کی نقول لینے سے پھرانکار

 کراچی(آئی این پی) مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کاصحافی پر حملے کے مقدمے کی نقول لینے سے پھر انکار کرتے ہوئے کہا نئے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جیل حکام نے ملزم کو جوڈیشل کمپلیکس اے ٹی سی میں پیش کیا۔ ملزم ارمغان کا مقدمے کی نقول لینے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔عدالت نے مقدمہ کی نقول لینے سے انکار پر ملزم ارمغان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا مقدمے کی نقول کیوں نہیں لینا چاہتے؟۔ملزم نے عدالت میں کہا کہ نئے نئے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے، کاپی نہیں لوں گا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کرنے کیلئے اگلی تاریخ مقرر کردی اور کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔