کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی، پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا اور غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔