ضرورت محسوس ہوئی تو27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا  ہے اگرضرورت محسوس ہوئی تو27ویں ترمیم بھی ہو جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  جب 9 مئی کو واقعات ایک طرح کے ہوئے تو سزائیں بھی ایک جیسی ہوں گی۔ 26 نومبر کو بھی واقعات ہوئے،  ان سارے واقعات سے انکار تو نہیں کیا جاسکتا، اس دن ریاست کوچیلنج کیا گیا، شاہ محمود قریشی قصوروار نہیں تھے بری ہوگئے، پی ٹی آئی کو نو مئی واقعات پرمعافی مانگنی ہوگی۔