اسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں مجرم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوئی۔وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پہلے زیر غور لائی جائے کیونکہ قتل کے وقت وہ قتل کے مقام پر موجود تھیں اور پولیس کو بھی بلایا تھا۔عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ ثمینہ شاہ کا کردار کیا تھا، وکیل نے بتایا کہ ثمینہ شاہ نے واقعے کے وقت پولیس کو اطلاع دی تھی۔عدالت نے مزید پوچھا کہ گھر میں اور کون موجود تھا، جس پر وکیل نے بتایا کہ اس وقت ملازم بھی موجود تھے۔عدالت نے مؤقف سنا کہ اگر پہلے بریت پر دلائل ہوں گے تو مرکزی کیس پر اثر پڑے گا۔کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔