اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر حکم جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر حکم جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں عدالت نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کیا اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس بھی جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا اور انہیں بری کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ پانچ وعدہ معاف گواہوں کی موجودگی میں پراسیکیوشن کا کیس نہیں بنتا۔ مزید برآں، عدالت نے یہ بھی کہا کہ ٹرائل کورٹ تیزی میں ٹرائل آگے بڑھا رہی ہے جس سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔