چین کے گانسو صوبے میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

چین کے گانسو صوبے میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

چین کے صوبے گانسو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا تباہی کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے بعد شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوئی۔ مقامی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔