ساہیوال،چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ غازی آباد کی حدود میں دوہرے قتل کے واقعہ پر ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کا نوٹس، 3ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکا اور لڑکی جو آپس میں چچا زادتھے، اس ماہ کی 19 تاریخ کو طلاق پردونوں خاندانوںمیں رنجش پیدا ہوگئی۔گزشتہ رات فریقین کا ایک عزیز کی شادی تقریب میں آمنا سامنا ہوا تلخ کلامی پرلڑکی کے اہلخانہ نے مخالف فریق پر حملہ کیا۔ اس پرتشدد جھڑپ میں دونوں جانب سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے۔