بچوں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)پولیس نے بچوں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کیخلاف انفورسمنٹ انسپکٹر افضال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ محلہ اسلامپورہ میں ایان اور خدیجہ نامی دو بچے کتے کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وقاص نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے قانون پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا اور غفلت برتنے پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی