غیرقانونی اسلحہ اور گولیاں بر آمد ہونے پر مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے غیرقانونی اسلحہ اور گولیاں بر آمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے دفتوہ روڈ پر محلہ چودھریاں کے رہائشی اکرم آرائیں کو مشکوک جان کر روکا تو اس سے پسٹل 30 بور اور گولیاں بر آمد ہوئیں جس پرپولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔