قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ سٹی پھولنگر نے چرس بر آمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سٹی پھول نگر میں تعینات سب انسپکٹر ہدایت آ نے مقدمہ درج کروایا کہ رائو ناصر ہوٹل بائی پاس پھولنگر کے رہائشی ملزم ہیبت آ خان نے ناجائز چرس اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے جس پرپولیس تھانہ سٹی پھول نگر نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔