چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے کارروائی کرتے ہوئے پسٹل 32 بور اور گولیاں بر آمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پٹرولنگ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امجد علی نامی شخص سے پسٹل 32 بور اور گولیاں بر آمد کیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں مقدمہ درج کر لیا۔