شہزاد اکبر کا نام انٹرپول ڈیٹا بیس سے حذف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کریمینل پولیس آرگنائزیشن انٹرپول نے القادر ٹرسٹ، 190 ملین پائونڈ کیس میں شہزاد اکبر کیخلاف کارروائی ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب کسی بھی انٹرپول نوٹس یا ڈفیوڑن کے تحت نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرپول نے سابق وزیراعظم عمران خان کے احتساب سربراہ شہزاد اکبر کا نام انٹرپول ڈیٹا بیس سے حذف کر دیا ہے، یہ کیس پاکستان کی وزارت داخلہ کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔یہ پیشرفت چند ہفتے قبل پی ٹی آئی رہنمائوں مونس الٰہی اور ذلفی بخاری کو بھی مختلف مقدمات میں انٹرپول کی جانب سے کلیئر کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں القادر ٹرسٹ کیس اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس شامل تھے۔