انسان ایک دن بڑھاپے کو شکست دے سکے گا، ایلون مسک کا بڑا دعوی

 ڈیووس (آئی این پی)جدید ٹیکنالوجی کے ماہر ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بڑھاپا کوئی قدرتی راز نہیں جو کبھی نہ سمجھا جا سکے، بلکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے سائنس مستقبل میں حل کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق، وقت آئے گا جب انسان بڑھاپے کے عمل کو سست، روک یا شاید واپس بھی موڑ سکے گا۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026 سے گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ عمر بڑھنے کا عمل کوئی پراسرار چیز نہیں۔ ان کے مطابق، جیسے ہی سائنس دان اس کی بڑھاپے کی اصل وجہ تک پہنچ جائیں گے، یہ مسئلہ توقع سے کہیں زیادہ واضح اور قابلِ فہم نظر آئے گا۔ایلون مسک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انسان کا جسم ایک خاص نظام کے تحت بوڑھا ہوتا ہے