2027 میں پہلا خلائی جہاز چاند پر اترے گا،اسپیس ایکس راکٹ اور دیگر خلائی مشنز پر ایک ہزار ارب ڈالر خرچ کرے گی
مریخ کے بجائے چاند تک آمد و رفت آسان ،دس دن میں ایک چکر مکمل ، مریخ پرجانے کیلئے مہینوں کا سفر درکار: ایلون مسک
واشنگٹن(آئی این پی )دنیا کے امیر ترین شخص اور سب سے بڑی خلائی کمپین اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے مریخ کے بجائے پہلے چاند پر انسان کو بسانے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا مریخ کے بجائے چاند تک آمد و رفت آسان ہے،دس دن میں ایک چکر مکمل ہوسکتا ہیجبکہ مریخ پرجانے کیلئے مہینوں کا سفر درکار ہے۔ اس لیے پہلا انسانی شہر چاند پر بسانے کا پلان بنایا ہے۔انہوں نے کہا 2027 میں پہلا خلائی جہاز چاند پر اترے گا،اسپیس ایکس راکٹ اور دیگر خلائی مشنز پر ایک ہزار ارب ڈالر خرچ کرے گی۔