نیویارک (آئی این پی) ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا انسان نما روبوٹ Optimus کے ساتھ ڈانس وائرل ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کی سالانہ میٹنگ کے دوران شیئر ہولڈرز نے 75 فیصد ووٹوں سے مسک کے ریکارڈ توڑ 1 ٹریلین ڈالر پے پیکج کی منظوری دی، جو کسی بھی کارپوریٹ ڈیل میں اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے، اس معاہدے کے بعد مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے کے ایک قدم اور قریب ہوگئے ہیں۔میٹنگ کے دوران کی ویڈیوز میں مسک خوش گوار انداز میں روبوٹ کی نقل کرتے ہوئے بھی نظر آئے، جبکہ حاضرین نے ایلون ایلون کے نعرے لگائے۔اس معاہدے کے تحت مسک کو ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 1.4 ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر 8.5 ٹریلین کرنی ہوگی