تمام لاشیں مقامی افراد کی مدد سے نکال لی گئیں، متاثرین کی شناخت کا عمل جاری ، مرنے والوں میںدو بچے بھی شامل ہیں
ہرارے (آئی این پی )زمبابوے کے جنوبی صوبے ماتابی لینڈ ساتھ میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک گاڑی بہہ جانے کے نتیجے میں 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا نوح گاڑی فلابوسی کے علاقے موکولا میں تشانگاموٹوپے دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران تیز بہائو کی نذر ہو گئی۔ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں مقامی افراد کی مدد سینکال لی گئیں، جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ حالیہ مہینوں میں مسلسل بارشوں کے باعث زمبابوے کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔