امریکی ریاست منی سوٹا میں مظاہروں میں شدت، فوج کو تیار رہنے کا حکم

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی ریاست مینی سوٹا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں شدت آ گئی۔ جس کے باعث ریاست میں سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جبکہ بعض علاقوں میں سڑکیں بند اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔صورتحال کے پیش نظر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 1500 فوجیوں کو ممکنہ طور پر مینی سوٹا میں تعینات کیے جانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریاستی حکام کی مدد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں