اس سال 5 ڈسکوز کی نجکاری کرنے جا رہے ہیں،محمدعلی

 نجکاری کا مقصد صرف یہ نہیں کہ کچھ بیچ دینا ہے اسکے اور مسائل ہیں، نجکاری سے مناپلی پیدا ہوئی تو جی ڈی پی نہیں بڑھے گی
پی آئی اے سے ڈیل میں بہت سارے فوائد دئیے گئے ہیں،یہاں صرف بڑی کمپنیاں ہی لون لے کر کام کر سکتی ہیں، عام آدمی نہیں
لاہور(آئی این پی )چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا ہے کہ نجکاری کا مقصد صرف یہ نہیں کہ کچھ بیچ دینا ہے اسکے اور مسائل ہیں، اس سال 5 ڈسکوز کی نجکاری کرنے جا رہے ہیں،پی آئی اے کی ڈیل میں بہت زیادہ زمین نہیں دی گئی، اگر یہ لوگ جہاز بیچنا چاہتے ہیں تو بیچ سکتے ہیں کیوں کہ وہ 20 سال پرانے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ تھنک فیسٹ 2026 کے آخری  روز نجکاری آسان راستہ یا بنیادی اصلاحات کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس نجکاری کمیشن میں 20 سال پرانے کیسز بھی پڑے ہیں، انویسٹرز نے کورٹ سے رجوع کر لیا اور بھی معاملات رہے، پی ٹی سی ایل میں سب جانتے ہیں 800 ملین ڈالر کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کا مقصد یہ نہیں ہے کہ کسی قسم کی مناپلی پیدا ہو، نجکاری سے مناپلی پیدا ہوئی تو جی ڈی پی نہیں بڑھے گی، اس عمل میں خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ مقابلہ پیدا ہو مناپلی نہیں