آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے حکومت کو 802ارب کا ریلیف ملے گا:سینٹ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ توانائی کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے حکومت کو 802ارب روپے کا ریلیف ملے گاکمیٹی کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ سوموار کو سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس معنقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری توانائی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری توانائی نے این ٹی ڈی سے کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے صرف ایک ہی ادارہ واپڈا ہوتا تھا جو سب معاملات دیکھتا تھا مگر پھر بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے این ٹی ڈی سی ادارہ بنایا گیا اوراب این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے