27 جنوری تک دونوں صوبوں میں مغربی ہوائو ں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آئندہ دورز میں شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جنوری تک دونوں صوبوں میں مغربی ہوائو ں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسمی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ناران، کاغان، کالام اور چترال میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کا خدشہ ہے۔ حکام نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔ادھر بلوچستان میں بھی مزید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں برفباری متوقع ہے