ماحولیاتی معیار میں بہتری آئی، حکومت کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ، تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں،سینئرصوبائی وزیر
لاہور(آ ئی این پی )سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ فضائی آلودگی پر قابو پا لیا گیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ ہوا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملٹی سیکٹورل انفورسمنٹ کے ذریعے آلودگی کے اسباب پر سخت کنٹرول جاری ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام بھٹے سفید اور صاف دھواں خارج کر رہے ہیں، ماحولیاتی معیار میں بہتری آئی ہے۔ حکومت کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔