مریم نواز کی پنجاب میں فضائی آلودگی اور زہریلے مادوں کی نگرانی کی ہدایت

لاہور(آئی این پی )وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں 24 گھنٹے فضاکے معیار کی نگرانی کی ہدایت  کر دی ،پنجاب میں فضائی آلودگی اور زہریلے مادوں کی نگرانی کی ہر8 گھنٹے بعد تازہ ترین رپورٹ جاری ہوگی ۔تازہ ترین ڈیٹا کی فراہمی کا مقصد پنجاب میں سموگ پر قابو پانے اور شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہے