بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری کے بعد صحت کی تازہ ترین معلومات سامنے آئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلیم خان کو لیلاوتی اسپتال، ممبئی میں داخل کیا گیا، جہاں دماغ میں معمولی خون رسنے کی تشخیص کے بعد فوری معائنہ اور علاج کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا۔فلم اسٹار عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے سلیم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور صحت کی صورتحال معلوم کی۔ عامر خان کے مطابق:سلیم خان فی الحال آئی سی یو میں ہیں اور اہل خانہ ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔سلیم خان کی بیٹی الوِیرا اگنیہوتری روزانہ والد کی صحت کی پیشرفت سے اہل خانہ اور دوستوں کو آگاہ کر رہی ہیں۔ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔سلیم خان کے قریبی دوستوں اور بالی ووڈ کے دیگر معروف فنکاروں، جن میں شاہ رخ خان، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں، نے بھی ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سب دعا گو ہیں کہ سلیم خان جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس لوٹیں۔