سلیم خان کی طبی حالت تشویشناک، سلمان خان اسپتال میں موجود

سلیم خان کی طبی حالت تشویشناک، سلمان خان اسپتال میں موجود

 بالی ووڈ کے  اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انہیں ممبئی کے مشہور لِلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 اسپتال کی جانب سے تاحال بیماری کی نوعیت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، مگر رپورٹس کے مطابق 90 سالہ سلیم خان کی حالت تشویشناک ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، سلیم خان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس کے بعد اہل خانہ نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا۔ ایک قریبی دوست نے بتایا کہ ان کی حالت سنجیدہ ہے اور سب فکرمند ہیں، دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آئیں۔

اداکارہ اور سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے والد کی عیادت کے لیے اپنی تمام پیشہ ورانہ مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور اسپتال میں موجود ہیں۔ سلیم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف مصنفین میں شامل ہیں، جنہوں نے کئی یادگار فلموں کی کہانیاں تحریر کی ہیں۔ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں جاری ہیں۔