واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران دو ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ’جہاں سے آئی ہیں وہاں واپس بھیج دینا چاہیے‘۔ یہ تب ہوا جب عمر اور طلیب نے خطاب کے دوران احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ:"آپ نے امریکیوں کو قتل کیا ہے۔"بعد ازاں، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر دونوں ارکان کو ’بدعنوان اور کرپٹ سیاست دان‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کا رویہ غیر مناسب ہے اور یہ امریکا کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
ارکان کانگریس کا ردعمل:
الہان عمر (منیسوٹا) نے کہا کہ انہوں نے صدر کو یاد دلایا کہ ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث ان کے حلقہ انتخاب کے دو شہری ہلاک ہوئے۔رشیدہ طلیب، جو امریکی کانگریس میں فلسطینی نژاد پہلی خاتون رکن ہیں، نے کہا کہ صدر دو مسلم خواتین کی بات برداشت نہیں کر سکے۔