پی ٹی آئی کے لیے بانی سب سے اہم، باقی سب بے معنی: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کے لیے بانی سب سے اہم، باقی سب بے معنی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے بانی پارٹی کی ترجیح سب سے اہم ہے اور اس کے علاوہ سب کچھ بے معنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ پختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس بنائے گی، مگر دہشت گردوں کے خلاف کچھ نہیں کرے گی اور شہداء کے جنازوں میں بھی شرکت سے گریز کرے گی۔انہوں نے کہا:"روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں، زندہ جلایا جا رہا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے، باقی سب بے معنی اور بے وقعت ہے۔"وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ وطن کی سلامتی پر نہیں، اور پی ٹی آئی کے اندر گروپوں میں ہزاروں اختلافات ہیں، لیکن ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پارٹی اندر رہے۔ خواجہ آصف نے اس صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اندر بیٹھے لوگ ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں، اور باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔