مستحق سائلین کے لیے مفت قانونی امداد: چیف جسٹس نے وکلاء کی فہرست منظور کر دی

مستحق سائلین کے لیے مفت قانونی امداد: چیف جسٹس نے وکلاء کی فہرست منظور کر دی

مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی تجویز کردہ 24 وکلاء کی فہرست منظور کر لی ہے۔

منظور شدہ وکلاء کی تفصیلات:
پرنسپل سیٹ لاہور: 7 وکلاء
انعام الحق پاشا، ایڈووکیٹ افضال احمد رندھاوا، دانش گل، زاہدہ پروین، سردار بلال احمد، ایڈووکیٹ سہیل شریف، محمد نعیم
ملتان بینچ: 5 وکلاء
محمد علی بٹ، محمد عمران ساقی، عبدالرحمن ذوق، ایڈووکیٹ محمد امیر کھاکھی، عمران یوسف گورایہ
بہاولپور بینچ: 4 وکلاء
عتیق الرحمان نظامی، ماجد ریاض، ایڈووکیٹ فرزانہ یاسین، حبیب اللہ
راولپنڈی بینچ: 8 وکلاء
شیخ ابرار احمد، ایم عثمان درانی، نصیر اعوان، ایڈووکیٹ طلحہ کیانی، محسن علی خان کیانی، نبیل الوناد، فرہاد رانجھا، عثمان عباسی
یہ وکلاء متعلقہ بینچز میں مستحق سائلین کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔