واشنگٹن (آئی این پی ) بھارت میں ایک لڑکی کا انوکھا مشغلہ، نہ صرف مچھر مارتی ہے بل کہ ہر ایک کا باقاعدہ ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔یہ دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر آکانکشا راوت نے شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی بہن کے اس انوکھے شوق سے پردہ اٹھایا۔ویڈیو میں آکانکشا کی بہن کہتی ہیں کہ یہ میری بہن ہے، آپ یقین نہیں کریں گے اس کا مشغلہ کیا ہے! یہ مارے گئے ہر مچھر کا وقت، جگہ، اور یہاں تک کہ نام بھی لکھتی ہے!آکانکشا نے ایک سفید شیٹ دکھائی جس پر باقاعدہ تفصیلات درج تھیں۔ایک مچھر جسے ریش کا نام دیا گیا، کچن میں مارا گیا اور اس کا وقت بھی درج ہے۔