سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا۔پولیس نے وزیراعلی کی روانگی کی ویڈیو بنانے پر ان کے ساتھ آنے والے شخص سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کروائی۔ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کے بعد متعلقہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔